24 ستمبر 2014 - 18:20
خلیج فارس کےبعض ممالک داعش گروہ کے حامی

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشارالجعفری نے خلیج فارس کےبعض عرب ممالک کو داعش دہشتگردگروہ کا حامی قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  بشارالجعفری نے لبنان کے المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکہ کے فضائی حملوں میں خلیج فارس کے بعض ممالک کی تشہیراتی شراکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ یہ ممالک خود داعش اور النصرہ محاذ سمیت تکفیری گروہوں کے حامی ہيں۔ الجعفری نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں ظاہری موجودگی کے لئے عرب حکومتوں سے امریکی وزارت دفاع کی درخواست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کامقصد دہشتگردی کی حمایت کے ہرطرح کے الزام سے بری ہونا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کے فضائی حملے شروع ہوجانے کے سلسلے میں امریکی وزارت دفاع کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں قطر، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارت، اردن اور بحرین شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲